آ گے بڑھنا سیکھیں گے
لکھنا پڑھنا سیکھیں گے
حق کو کس کا ڈر ہے اب
حق سے لڑنا سیکھیں گے
الفت کرنا سیکھیں گے
اس پہ اڑنا سیکھیں گے
ڈر ڈر کے جیتے تھے ہم
اب نہ ڈرنا سیکھیں گے
سب کو لے کر چلنا ہے
آگے بڑھنا سیکھیں گے
تختی گاچی اور پنسل
پھر سے پڑھنا سیکھیں گے
جو مکتب کو جاٸیں گے
وہ تو اڑنا سیکھیں گے
