پانی رب کی اک رحمت ہے
اس نے بخشی کیا نعمت ہے
پانی سے ہی نکھرے پودے
پتے روشن گل ہیں مہکے
امبر سے جو برسے پانی
جھومے گلشن، مہکے مٹی
اس کی جو قلت ہو جائے
اہمیت پھر یہ بتلائے
جتنی طلب ہو اتنا بھرنا
اس کو تم ضائع نہ کرنا
تھکے پرندے نیچے آئیں
پانی پی کر تھکن مٹائیں
