🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
شانی مکتب جاتا ہے
جماعت ۱ تا ۳

شانی مکتب جاتا ہے

محمد رمضان شاکر
محمد رمضان شاکر
7 جولائی، 2026۴۵

شانی مکتب جاتا ہے سنیں

شانی مکتب جاتا ہے

بستے کو لہراتا ہے

دل سے پڑھتا رہتا ہے

آگے بڑھتا رہتا ہے

بالوں میں کنگھی کر کے

آنکھوں میں سرمہ بھر کے

سیدھے رستے چلتا ہے

رب کے آگے جھکتا ہے

بل کھاتے اور لہراتے

پیارا اک نغمہ گاتے

شانی اچھلے اور کودے

مکتب کو آتے جاتے

جی جاں سے پڑھتا جائے

آگے وہ بڑھتا جائے

تارا بن کر چمکے گا

پیارا بن کر چمکے گا

محمد رمضان شاکر

شاعر

محمد رمضان شاکر

جناب محمد رمضان شاکر بچوں کے لیے بے شمار نظمیں لکھ چکے ہیں ، بچوں کے ادیبوں پر سب سے طویل نظم لکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں ، بہت معیاری اور با مقصد نظمیں لکھتے ہیں ، کہانی گھر میں ان کی پیاری پیاری نظمیں