''کیا منحوس پاں پاں لگا رکھی ہے، اِن بدتمیز بچوں نے، چودہ اگست مائی فٹ۔''
ایچی سن کے طالب علم سولہ سالہ ریان کی جھنجلاہٹ پر ستر سالہ حمید اللہ نے پوتے کو پاس بٹھایا اور گویا ہوئے:
''بیٹا!آزادی کی قدرو قیمت میرے جیسے تہی داماں سے پوچھو جس نے چھوٹی عمر میں اپنے سامنے اپنے ماں باپ اور بڑے بہن بھائیوں کو بلوائیوں کے ہاتھوں قربان ہوتے دیکھاتھا لیکن یتیمی کی زندگی کے باوجود ہمیشہ اس پاک سر زمین کو اپنے ماتھے پر تمغے کی طرح سجا کر اس کے شاد و آباد رہنے کی دعا کی۔''
