🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
آزادی ( 100 )
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

آزادی ( 100 )

بنت سرفراز احمد۔ سیالکوٹ
14 اگست، 2026۲۵ مرتبہ پڑھی گئی

آزادی ( 100 ) سنیں

''بتول بچے!اِن پرندوں کو قید کیوں کر رہی ہیں؟'' فا طمہ نے اپنی بیٹی سے سوال کیا۔وہ پرندوں کو قید کر رہی تھی۔

''ماما جان!یہ مجھے خوشی دے رہے ہیں ایسے قیدی بن کر۔'' بتول نے جواب دیتے ہوئے پنجرے کو مضبوطی سے بند کر دیا۔ فا طمہ بولیں:

''بتول!آپ کی خوشی ان پرندوں کی دل آزاری ہے۔ قید انسانوں کو ہی نہیں، پرندوں کو بھی اذیت دیتی ہے۔''

اُن کے اِس جواب پر اُس نے نم آنکھوں سے فوراً پنجرہ کھول کر تمام پرندوں کو آزاد کر دیا۔ آزادی انسانوں کے ساتھ پرندوں کو بھی پیاری ہے۔

لکھاری

بنت سرفراز احمد۔ سیالکوٹ