اسکول میں چودہ اگست کی تقریب تھی۔ سب بچے سبز اور سفید لباس میں آئے تھے۔اُستاد نے ہر بچے کو ایک پودا دیا اور کہا:
'' آج ہم پاکستان کے نام ایک عہد کریں گے۔''
احمد نے پودا لگاتے ہوئے پوچھا:
'' سر!اِس کا آزادی سے کیا تعلق ہے؟''
اُستاد نے مسکرا کر کہا:
'' بیٹا!جیسے پودا محنت اور دیکھ بھال سے بڑا ہوتا ہے، ویسے ہی وطن بھی محنت سے، ترقی کرتا ہے۔''
احمد نے پودے کو پانی دیا اور روز اُس کی دیکھ بھال کرنے لگا۔
پودا درخت بن گیا۔ احمد مسکرایا اور اُسے وہ دن یاد آگیا۔
OOO
