🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
آخری دُعا (100)
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

آخری دُعا (100)

عرفانیہ تبسم
14 اگست، 2026۱۴ مرتبہ پڑھی گئی

آخری دُعا (100) سنیں

سرحد کے اُس پار رات خون میں ڈوبی تھی۔ قافلہ پاکستان کی طرف بڑھ رہا تھا۔اچانک حملہ ہوا، چیخیں بلند ہوئیں اور قافلہ بکھر گیا۔ایک بوڑھی ماں نے بیٹے کو دھکیل کر کہا:

''تم بھاگو! مجھے چھوڑ دو۔''

بیٹا روتا ہوا بولا:

'' اماں!آپ کے بغیر کیسے؟''

ماں نے ہاتھ سے اُس کے سینے پر سبز کپڑا باندھا:

''بیٹا!مجھے چھوڑو،اِس پرچم کو بچانا، یہی نسلوں کی پہچان ہے۔''

وہ صبح پاکستان پہنچا مگر ماں نہ مل سکی۔برسوں بعد بھی وہ ہر14اگست پرچم لہراتا تھا کیوں کہ وہ کپڑا نہیں،ماں کی دُعا تھی۔

لکھاری

عرفانیہ تبسم