🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
14 اگست ( 100)
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

14 اگست ( 100)

عائش احمد
14 اگست، 2026۱۸ مرتبہ پڑھی گئی

14 اگست ( 100) سنیں

''بیٹا!باجا بجانا بند کرو، یہ سونے کا وقت ہے۔''دادا جان نے رات بارہ بجے احسن سے کہا۔ وہ ابھی گھر میں داخل ہوا تھا۔

احسن بولا:

''دادا جان!آج تو چودہ اگست کی رات ہے، آج تو پابندیاں عائد نہ کریں۔''

اُنھوں نے شفقت سے جواب دیا:

''بیٹا!یومِ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم اپنی آزادی کے نام پر دوسروں کو اپنے فعل سے ایذا دیں۔ حقیقی آزادی تو یہ ہے کہ ہم اپنے ہم وطنوں کے حقوق اور ان کے آرام کا خیال رکھیں۔''احسن نے باجا ایک طرف رکھا اور ان کے گلے لگ گیا۔

لکھاری

عائش احمد