🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
جشن آزادی (100)
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

جشن آزادی (100)

ایمن پارس ، جڑانوالا
14 اگست، 2026۱۴ مرتبہ پڑھی گئی

جشن آزادی (100) سنیں

کمرے سے نکلتے ہی وہ حیرت سے دیوار پر لگی جھنڈیاںاور غبارے دیکھ رہی تھیں:

''یہ سب کیا ہے؟''

''دادو! آج14اگست ہے اور آزادی کے نام پر یہ دن ہی تو ملتا ہے کہ ہم جشن منا سکیں۔''

وہ آبدیدہ ہو گئیں۔

''دادو کیا ہوا؟''وہ پریشان ہوا۔

''آج کے جشن کے لیے میرا سارا خاندان ختم ہوگیا۔ شروع کے دن خیمے میں گزارے، پھر لے پالک بیٹی بن گئی۔ اگرپتا ہوتا کہ آزادی صرف جشن منانے کے لیے ہے تو ہم کبھی بھی آزاد نہ ہوتے۔''

اُن کے آنسو دیکھ کر ارسم شرمندہ ہو گیا۔

(ایمن پارس پریہان،جڑانوالہ)

لکھاری

ایمن پارس ، جڑانوالا