🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
مضبوط پاکستان کا خواب   (100)
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

مضبوط پاکستان کا خواب (100)

بشریٰ نعیم
14 اگست، 2026۲۵ مرتبہ پڑھی گئی

مضبوط پاکستان کا خواب (100) سنیں

چودہ اگست کی رات دس سالہ علی سویا تواُس نے خواب دیکھا۔پاکستان کا سبز ہلالی پرچم آسمان سے اُتر کر اُس کے سامنے آ کھڑا ہوا۔ پرچم بولا:

'' علی!میرے لیے کیا کرو گے؟''

علی کی آنکھیں نم ہوگئیں:

'' میں چھوٹا ہوں، وطن کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟''

پرچم نے کہا:

'' سچ بولو، محنت سے پڑھو، کمزور کی مدد کرو اور صفائی رکھو، یہی وطن کی خدمت ہے۔''

علی نے وعدہ کیا اور پرچم کو چوم لیا۔ صبح خواب یاد آیا۔ کھڑکی سے لہراتے پرچم کو دیکھ کر دل سے بولا:

'' میں اپنا عہد ضرور نبھائوں گا۔''

لکھاری

بشریٰ نعیم