امی جان!
میری تعلیم مکمل ہوگئی ہے اور میں بہت خوش ہوں ۔
میں بھی بہت خوش ہوں۔ ماں نے پیار سے ماتھا چومتے ہوئے کہا۔
ان شاءاللہ۔۔اب میرا خواب پورا ہو گا۔۔۔
خواب۔۔۔؟
گاؤں میں اسکول بنانے کا خواب۔۔۔
نا بیٹی نا۔۔۔تم شہر جا کے پڑھ آئی ہو یہی بہت ہے۔ بڑا چوہدری جان سے مار ڈالے گا۔اگر کسی نے گاؤں میں اسکول بنانے کا سوچا بھی تو۔
امی جان پہلا قطرہ بنتے ہوۓ اجازت دے دیں پلیز۔۔
ٹھیک ہے بابا۔۔۔
اور پھر قطرہ سمندر بنا اور چوہدری کی چوہدراہٹ کو تنکوں کی طرح بہا لے گیا۔

