🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
افضل کا فیصلہ

افضل کا فیصلہ

عبدالرشید فاروقی
عبدالرشید فاروقی
19 جون، 2026۴۰ مرتبہ پڑھی گئی

افضل کا فیصلہ سنیں

سکول کے برآمدے میں افضل پریشان کھڑا تھا۔ کل انگلش کا پرچہ تھا اوراُس کی تیاری نہیں تھی:

ارشد نے کہا:

'' یار! اہم سوالات کے جواب پرچی پر لکھ کر لے جائو، کام بن جائے گا۔''

افضل نے تیکھی نظروں سے دیکھا ، غصے سے بولا:

'' آج دو نمبری سے اچھے نمبر لے بھی لیے تو مستقبل میں کیا کروں گا! ہر کام میں دو نمبری کرنے لگوں گا؟ تم اچھے دوست ہو؟ مجھے غلط راستے پر مت ڈالو، اپنا مشورہ اپنے پاس رکھو۔''

یہ کہہ کر افضل تیزی سے چل دیا۔

ارشد حیرت سے اُسے جاتے ہوئے دیکھنے لگا۔

عبدالرشید فاروقی

لکھاری

عبدالرشید فاروقی

آپ بچوں کے ادب سے سال اُنیس سو تراسی سے منسلک ہیں۔ بے شمار کہانیاں لکھ چکے ہیں۔ تین جاسوسی ناولز ، چار کہانیوں کے مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ قسط وار ناول اِن کے علاوہ ہیں۔ ادب اطفال میں اُستاد جی کے نام