🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
شہرت ، دولت ، عزت
جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

شہرت ، دولت ، عزت

محمد عادل منہاج
محمد عادل منہاج
5 ستمبر، 2026۱۶ مرتبہ پڑھی گئی

شہرت ، دولت ، عزت سنیں

ایک سوداگر کی تین بیٹیاں تھیں۔ اُن کے نام عزت، دولت اور شہرت تھے۔ عزت ایک خاموش طبع اور سگھڑ لڑکی تھی ۔ وہ ہر وقت گھر کے کام کاج اور اپنے والد کی خدمت میں مصروف رہتی تھی۔ جب کہ دولت اور شہرت بہت شوخ و چنچل تھیں۔وہ شہر میں ہونے والی ہر تقریب میں شرکت کرتی تھیں۔ ان کا ذیادہ وقت گھر سے باہر ہی گذرتا تھا۔ وہ اکثرساری ساری رات کسی نہ کسی محفل میں شریک ہوتیں اور گھر میں ان کے والد پریشان رہتے تھے۔ عزت اکثر اپنی بہنوں کو سمجھاتی مگر وہ ہمیشہ اُس کا مذاق اُڑاتی تھیں۔

ایک بار شہر کے امراء نے کسی دوسرے شہر کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا تو دولت اور شہرت بھی ان کے ساتھ جانے کو تیار ہوگئیں ۔ وہ چلی تو گئیں لیکن کئی دنوں سے ان کی کسی کو کوئی خبر نہ تھی ۔

ایک دن سوداگر اداس بیٹھا تھا ۔ عزت اُس کے پاس آئی اور بولی :

' اباجان! فکر نہ کریں، دولت اور شہرت بہنیں واپس آہی جائیں گی۔'

سوداگر مسکرایا اور بولا:

' بیٹی! تم ہر وقت گھر میں رہتی ہو ، تمہارا کہیں جانے کو دل نہیں کرتا کیا ؟'

عزت مسکرائی اور بولی:

' اباجان! دولت اور شہرت تو جاتی ہیں اور واپس آجاتی ہیں، اگر میں چلی گئی تو کبھی واپس نہیں آؤں گی۔۔۔؟'

محمد عادل منہاج

لکھاری

محمد عادل منہاج

جناب محمد عادل منہاج سینیئر ترین لکھاری ہیں ، بہت پڑھے لکھے اور مخلص ، ملنسار انسان ہیں ، ملک بھر کے بے شمار میگزین میں ان کی معیاری کہانیاں ، ناولٹ اور ناولز شائع ہو چکے ہیں۔ بچوں کے ہر دل عزیز لکھا