🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
زمین کی عاجزی
نرسری (۳-۵ سال)جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

زمین کی عاجزی

محمد عادل منہاج
محمد عادل منہاج
22 اکتوبر، 2026۳۴ مرتبہ پڑھی گئی

زمین کی عاجزی سنیں

کائنات میں ہزاروں لاکھوں نہیں بلکہ کھربوں کہکشائیں ہیں اور ہر کہکشاں میں اربوں ستارے ہیں۔ نہ جانے کتنے ستاروں کے گرد سیارے گردش کر رہے ہیں۔ یوں کائنات میں سیاروں کی مجموعی تعداد کا اندازہ لگانا تقریباً ناممکن ہے۔

ان سیاروں میں سے ایک ہماری، آپ کی زمین ہے، جو اب تک کی سائنسی معلومات کے مطابق زندگی کی موجودگی کا واحد معلوم سیارہ ہے، کیونکہ زمین کے علاوہ کسی دوسرے سیارے پر زندگی کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ذرا زندگی اور زمین کی اہمیت کا اندازہ لگائیے کہ ہم ایک ایسے سیارے پر موجود ہیں جو زندگی سے بھرپور ہے، لیکن اکثر اس نعمت کی قدر نہیں کرتے۔

انسانوں، جانوروں، درختوں، دریاؤں، سمندروں، پہاڑوں اور ریگستانوں سے بھرپور ہماری یہ زمین نظامِ شمسی کا تیسرا سیارہ ہے، جو سورج سے اوسطاً تقریباً 150 ملین کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

یہ تو سبھی جانتے ہیں کہ زمین اپنے محور کے گرد ایک چکر تقریباً 24 گھنٹے میں مکمل کرتی ہے، جبکہ سورج کے گرد ایک چکر لگانے میں اسے تقریباً 365 دن لگتے ہیں۔ یہی مدت زمین کا ایک سال کہلاتی ہے۔ اپنے محور کے گرد گھومنے سے دن اور رات وجود میں آتے ہیں، جبکہ سورج کے گرد گردش سے موسم بدلتے ہیں۔ کبھی سردی ہوتی ہے تو کبھی گرمی۔

زمین پر زندگی کے لیے موزوں حالات پیدا کرنے والی بہت سی وجوہات میں سے ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ زمین کا محور اس کے سورج کے گرد گردش کرنے کے مدار کے عمود پر تقریباً 23.5 ڈگری جھکا ہوا ہے۔ اسی جھکاؤ کی وجہ سے سال کے مختلف حصوں میں زمین کے مختلف علاقوں کو سورج کی روشنی مختلف زاویوں سے ملتی ہے اور دن رات کے دورانیے میں فرق آتا ہے، جس کے نتیجے میں موسم تبدیل ہوتے ہیں۔

اگر زمین کا محوری جھکاؤ نہ ہوتا تو موسموں کا نظام آج جیسا نہ ہوتا۔ مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت اور دن رات کے دورانیے کی تبدیلیاں مختلف ہوتیں، جس سے زمین پر زندگی کے حالات بھی متاثر ہوتے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ زمین کا محوری جھکاؤ اس کے موجودہ موسمی نظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

زمین ہمیں سکھاتی ہے کہ انسان میں بھی عاجزی اور جھکاؤ ہونا چاہیے، تبھی وہ بہترین زندگی گزار سکے گا۔ جو لوگ ہر وقت گردن اکڑائے رہتے ہیں اور خود کو دوسروں سے برتر سمجھتے ہیں، انہیں کوئی پسند نہیں کرتا۔ اس کے برعکس عاجزی اختیار کرنے والے لوگ دوسروں کے دلوں میں جگہ بناتے ہیں۔

قرآنِ مجید میں بھی انسان کو تکبر سے منع کیا گیا ہے۔ سورۂ بنی اسرائیل، جسے سورۂ اسراء بھی کہا جاتا ہے، کی آیت 37 میں ارشاد ہے:

’’اور زمین میں اکڑ کر نہ چلو، تم نہ زمین کو پھاڑ سکتے ہو اور نہ پہاڑوں کی بلندی کو پہنچ سکتے ہو۔‘‘

تو اے انسانو! زمین سے سبق سیکھو، اپنی زندگی میں عاجزی اختیار کرو، دوسروں کے ساتھ محبت اور احترام سے پیش آؤ اور تکبر سے بچو۔ یاد رکھو کہ جس طرح زمین کا محوری جھکاؤ اس کے موسموں کے نظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے، اسی طرح انسان کی عاجزی اس کی شخصیت کو خوب صورت بنانے اور دوسروں کے دلوں میں جگہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

امیج میں کوئی ٹیکسٹ نہ ہو

محمد عادل منہاج

لکھاری

محمد عادل منہاج

جناب محمد عادل منہاج سینیئر ترین لکھاری ہیں ، بہت پڑھے لکھے اور مخلص ، ملنسار انسان ہیں ، ملک بھر کے بے شمار میگزین میں ان کی معیاری کہانیاں ، ناولٹ اور ناولز شائع ہو چکے ہیں۔ بچوں کے ہر دل عزیز لکھا…