🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
بسم اللہ کی برکت
نرسری (۳-۵ سال)جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

بسم اللہ کی برکت

منتھی مقیم ،کراچی
10 اکتوبر، 2026۶۳ مرتبہ پڑھی گئی

بسم اللہ کی برکت سنیں

حمزہ ایک غریب گھرانے کا بچہ تھا۔ اس کے والد بہت محنت مزدوری کرتے تھے۔ وہ روز کام پر جاتے اور اتنے ہی پیسے لے کر آتے تھے کہ گھر کا گزر بسر ہو جاتا تھا۔

ایک دن حمزہ کے والد صبح کام پر جاتے ہوئے ایک مچھلی دے کر گئے اور کہا، "آج یہ مچھلی بنا لینا۔" یہ کہہ کر وہ کام پر چلے گئے۔

حمزہ کی امی نے مچھلی فریج سے نکالی اور اسے صاف کرنے لگیں۔ جب انہوں نے مچھلی کا پیٹ کاٹا تو اندر سے انہیں ایک چمکدار چیز نظر آئی۔ انہوں نے اسے باہر نکالا تو وہ ایک خوبصورت ہیرا تھا۔

حمزہ اور اس کی امی بہت حیران ہوئے۔ حمزہ نے فوراً کہا، "امی! یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لیے انعام ہے۔ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔"

حمزہ کی امی نے وہ ہیرا سنبھال کر رکھ لیا۔ کچھ دن بعد انہوں نے اسے بیچ دیا۔ اس کے ملنے والے پیسوں سے گھر کی ضروریات پوری ہوئیں اور ان کی پریشانیاں کم ہونے لگیں۔

حمزہ ہمیشہ ہر کام شروع کرنے سے پہلے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ ہر نعمت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے۔

اب جب بھی حمزہ کوئی کام شروع کرتا، وہ بسم اللہ پڑھتا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا۔

لکھاری

منتھی مقیم ،کراچی