🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
 سچ کی جیت
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

سچ کی جیت

جویریہ ارشد عباسی
16 ستمبر، 2026۳ مرتبہ پڑھی گئی

سچ کی جیت سنیں

ایک چھوٹے سے شہر میں حامد نام کا ایک ذہین لڑکا رہتا تھا۔ اس کے والد ایک دکان پر کام کرتے تھے اور ہمیشہ اسے سکھاتے تھے، “بیٹا! انسان کے پاس دولت کم ہو تو کوئی بات نہیں، لیکن اگر سچائی اور امانت داری نہ ہو تو وہ سب کچھ کھو دیتا ہے۔”

ایک دن اسکول سے واپسی پر حامد کو راستے میں ایک بٹوا ملا، جس میں کافی رقم اور ایک شناختی کارڈ موجود تھا۔ حامد نے سوچا کہ ان پیسوں سے وہ اپنے پسندیدہ کھلونے خرید سکتا ہے، لیکن اسے اپنے والد کی بات یاد آ گئی۔ رات بھر وہ کشمکش میں رہا، مگر آخر کار اس کی تربیت جیت گئی۔

اگلے دن اسکول پہنچ کر اس نے وہ بٹوا اپنے استاد کے حوالے کر دیا۔ استاد نے شناختی کارڈ کی مدد سے بٹوے کے مالک کو تلاش کر لیا۔

کچھ ہی دیر میں بٹوے کے مالک، ایک بزرگ شخص، اسکول پہنچ گئے۔ بٹوے کو دیکھ کر ان کے چہرے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی کیونکہ اس میں ان کے گھر کے ضروری اخراجات کے پیسے تھے۔ انہوں نے حامد کو دعائیں دیتے ہوئے کہا، “بیٹا! اگر یہ رقم نہ ملتی تو میرے لیے جینا دشوار ہو جاتا۔”

حامد نے مسکرا کر جواب دیا، “انکل! میرے والد نے سکھایا ہے کہ امانت میں خیانت نہیں کرنی چاہیے۔”

استاد اور تمام بچوں نے حامد کی اس سچائی اور دیانت داری پر اس کی بھرپور تعریف کی۔ اس دن حامد کو جو قلبی سکون ملا، اس نے اسے ہمیشہ کے لیے سچ بولنے اور امانت دار بننے کا پکا عزم دے دیا۔

لکھاری

جویریہ ارشد عباسی

میرا نام جویریہ ارشد عباسی ہے۔ میرا تعلق کراچی سے ہے۔ مجھے لکھنے کا بہت شوق ہے۔میں نے 2011 میں لکھنے کا آغاز کیا۔ اس وقت میں دورِ طالب علمی میں تھی۔ اس وقت میں نے کئی کہانیاں لکھی تھیں۔