جنگل میں ایک تقریب تھی اور پہلی دفعہ گدھے کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ گدھا بے حد خوش تھا۔ اس نے تقریب میں شرکت کے لیے بہت سے سوٹ سلوائے تھے۔ ان میں سے بہترین سوٹ پہن کر وہ خود کر آئینے میں دیکھ کر خوش ہوتا رہا اور جب اس پر بھی اس کی تسلی نہ ہوئی تو وہ گیدڑ کے پاس گیا اور بولا:
"کیوں؟ کیسا لگ رہا ہوں میں؟"
گیدڑ نے ایک نظر اسے دیکھا اور سنجیدگی سے بولا:
" مجھے تو تم پورے گدھے لگ رہے ہو؟"
یہ سن کر گدھا بہت خوش ہوا اور ڈھینچوں ڈھینچوں کرتا ہوا چلا گیا۔ آخر کو گدھا جو ٹھہرا۔

