🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
پلوٹو کی دانائی
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

پلوٹو کی دانائی

محمد عادل منہاج
محمد عادل منہاج
16 ستمبر، 2026۲ مرتبہ پڑھی گئی

پلوٹو کی دانائی سنیں

پلوٹو نظام شمسی کا نواں اور آخری سیارہ ہے جو سورج سے تقریباً 6 بلین کلومیٹر دور ہے اور سورج کے گرد ایک چکر لگانے میں اسے 248 سال لگتے ہیں۔ بے چارے کو بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ پھر یوں ہوا کہ انسانوں نے سن 2006 میں پلوٹو کو سیاروں کی فہرست سے نکال دیا اور اسے بونا سیارہ بنا دیا مگر بے چارے پلوٹو کو اس کا پتہ ہی نہ چلا اور وہ یونہی سیارے کے طور پر سورج کے گرد چکر لگاتا رہا۔ پھر ایک دن چٹان کا ایک آوارہ ٹکڑا اس کے قریب سے گزرا تو اس نے پلوٹو سے کہا، "میاں تم خواہ مخواہ ہی اتنی محنت کر رہے ہو، تمہیں تو سیاروں کی فہرست سے نکال دیا ہے اور اب تمہیں بونا سیارہ کہتے ہیں۔"

پلوٹو اس کی بات سن کر مسکرایا اور بولا، "ہمیں اپنا کام پوری ایمانداری سے کرتے رہنا چاہیے اور اس بات کی کوئی پروا نہیں کرنا چاہیے کہ کوئی ہمیں کیا سمجھتا ہے اور کیا کہتا ہے۔"

پلوٹو کی بات سن کر چٹان شرمندہ ہو کر آگے بڑھ گئی اور پلوٹو اس محنت سے اپنے کام میں جتا رہا اور سورج کے گرد چکر لگاتا رہا۔

محمد عادل منہاج

لکھاری

محمد عادل منہاج

جناب محمد عادل منہاج سینیئر ترین لکھاری ہیں ، بہت پڑھے لکھے اور مخلص ، ملنسار انسان ہیں ، ملک بھر کے بے شمار میگزین میں ان کی معیاری کہانیاں ، ناولٹ اور ناولز شائع ہو چکے ہیں۔ بچوں کے ہر دل عزیز لکھا