🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
آزادی کی قیمت
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

آزادی کی قیمت

سماویہ اعظم
17 اگست، 2026۲۳ مرتبہ پڑھی گئی

آزادی کی قیمت سنیں

14 اگست کا دن پورے ملک میں بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔ گلیوں، بازاروں اور اسکولوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا رہے تھے۔ بچے سبز و سفید لباس پہنے، ہاتھوں میں جھنڈیاں لیے خوشی سے نعرے لگا رہے تھے۔ ہر طرف ملی نغمے گونج رہے تھے اور لوگ اپنے وطن سے محبت کا اظہار کر رہے تھے۔

علی بھی اپنے اسکول کی پروقار تقریب میں شریک ہوا۔ اس نے عہد کیا کہ وہ بڑا ہو کر ایک ذمہ دار شہری بنے گا۔

اگلے دن جب علی اسکول سے واپس آ رہا تھا تو اس کی نظر سڑک پر پڑی۔ ہر جگہ جھنڈیاں اور کاغذ کے ٹکڑے بکھرے ہوئے تھے۔ بہت سی جھنڈیاں نالیوں میں گر چکی تھیں۔ یہ منظر دیکھ کر علی کا دل بھر آیا۔

اس نے بستہ ایک طرف رکھا اور سڑک سے جھنڈیاں اٹھانا شروع کر دیں۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے ایک راہ گیر نے رک کر حیرت سے پوچھا:

"بیٹا! تم اکیلے اس معاشرتی لاپروائی کے نظام کو کیسے بدل سکتے ہو؟"

علی نے ایک جھنڈی اٹھاتے ہوئے کہا:

"انکل! میں اکیلا یہ نظام تو نہیں بدل سکتا مگر ایک پاکستانی شہری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری ضرور نبھا سکتا ہوں۔ اگر ہر شخص اپنی ذمہ داری ایمان داری سے نبھائے تو ہمارا ملک خود بخود ترقی اور خوش حالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔"

علی کی یہ بات سن کر وہ شخص بہت متاثر ہوا۔ پھر وہ بھی جھنڈیاں اٹھانے میں علی کا ہاتھ بٹانے لگا۔ کچھ ہی دیر میں وہاں سے گزرنے والے لوگ بھی اس کام میں شریک ہو گئے۔

جب سب جھنڈیاں سڑک سے اٹھا لی گئیں تو علی نے سب لوگوں کو آزادی کا اصل مطلب سمجھاتے ہوئے کہا:

"آزادی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ ہم اپنے وطن کی عزت کریں، اس کی حفاظت کریں اور ایک ذمہ دار شہری بن کر اپنا کردار ادا کریں۔"

علی کی بات سن کر سب لوگوں نے عہد کیا کہ وہ آئندہ قومی پرچم اور اپنے وطن کی عزت کا ہمیشہ خیال رکھیں گے کیوں کہ آزادی کی حقیقی قدر و قیمت ذمہ داری، قربانی اور وطن سے سچی محبت میں ہے۔

لکھاری

سماویہ اعظم

سماویہ اعظم کالم ، مضامین ، افسانے، افسانچے اور کہانیاں لکھتی ہیں ۔ اِنھیں بچپن ہی سے لکھنے کا شوق تھا۔ ان کی تحریریں مختلف اخبارات اور میگزن میں شائع ہو کر پسندیدگی کی سند حاصل کر چکی ہیں۔یہ مستقبل