🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
آزادی کا سورج (110)
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

آزادی کا سورج (110)

یاسمین کنول ،پسرور
14 اگست، 2026۱۰ مرتبہ پڑھی گئی

آزادی کا سورج (110) سنیں

فرحان کو سبز ہلالی پرچم بہت اچھا لگتا تھا ۔اُس کے ابو تیرہ اگست کی شام کو جھنڈیاں اور جھنڈا خرید لائے-اس کی امی نے پہلے سے فرحان کی سبز قمیض اور سفیدشلوار سلوائی اور اس کی چھوٹی بہن میرال کے لیے بھی چودہ اگست کا سوٹ سلوایااور چھوٹا سا سبز دوپٹہ بھی خریدا تھا -شام کو ہی جھنڈیاں اور جھنڈا چھت کی زینت بن چکے تھے۔کپڑے استری ہو چکے تھے۔آزادی کی سالگرہ کا خوبصورت ترین دن ان کا منتظر تھا۔قیام پاکستان کے لیے کوشش اور تیاریاں کئی سالوں سے جاری تھیں جو آزادی کے سورج کے طلوع ہوتے ہی دنیا کو نظر آ گئیں ۔

لکھاری

یاسمین کنول ،پسرور