🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
پاکستان زندہ باد (103)
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

پاکستان زندہ باد (103)

نور العین
14 اگست، 2026۹ مرتبہ پڑھی گئی

پاکستان زندہ باد (103) سنیں

14 اگست کاخوبصورت دن تھا۔کالج کے طلبا شہریوں کے ساتھ مل کر جیوے پاکستان ریلی نکال رہے تھے۔اچانک ایک نوجوان نے مذاق میں نعرہ لگایا

''پاکستان سے زندہ بھاگ۔''

ساتھ چلتے ایک بزرگ کے قدم رُک گئے۔اُنھوں نے غصے سے لڑکے کی طرف دیکھ کر کہا:

''تمھیں اندازہ ہی نہیں کہ یہ ملک کیسے بنا؟ ہزاروں لوگوں نے جانیں قربان کیں،ماں نے بیٹے اور بچوں نے اپنے والدین کھوکر یہ پاکستان حاصل کیا۔''

بزرگ زارو قطار رو رہے تھے۔ لڑکے کو اپنی غلطی کا احساس ہوچکا تھا۔اُس نے زور سے نعرہ لگایا:

''پاکستان زندہ باد!''

بزرگ مسکرائے:

''پاکستان ہمیشہ زندہ رہے۔''

لکھاری

نور العین