علی ایک گاؤں میں رہتا تھا۔ وہ اپنے وطن سے بے حد محبت کرتا تھا۔ چودہ اگست کی صبح علی نے گھر کی چھت پر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ گلی میں بچے ملی نغمے گا رہے تھے۔ علی نے اپنے دادا سے پوچھا:
'' دادا جان!آزادی ہمارے لیے اتنی اہم کیوں ہے؟''
دادا مسکرائے اور بولے:
'' بیٹا!یہ آزادی ہمارے بزرگوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور وطن کی ترقی کے لیے محنت کرنی چاہیے۔''
علی نے پرچم کو سلام کیا اور عہد کیا کہ وہ ایک ذمہ دار شہری بن کر پاکستان کی خدمت کرے گا۔
