''یہ جھنڈیاں تو ہمارے ملک کی پہچان ہیں، اِنھیں زمین پر مت گرائو۔'' بوڑھے آدمی نے ان نوجوانوں سے کہا۔وہ گلی سجا رہے تھے مگر ان کے ہاتھوں سے پرچم نما جھنڈیاں نیچے گر گئیں۔نوجوانوں نے بات ان سنی کی لیکن وہ بوڑھا آہستہ آہستہ چلتا ہوا وہاں پہنچا اور لرزتے ہاتھوں سے وہ جھنڈیاں اُٹھاکر چومتااور ماتھے سے لگاتا جاتا اور کہتا جاتا پاکستان کا مطلب کیا؟لاالہ الااللہ۔اس کی آنکھیں نم تھیں کیونکہ اس نے اپنی آنکھوں سے اس ملک کے لیے دی گئی قربانیاں دیکھیں تھی۔نوجوان یہ دیکھ کر شرمندہ ہوئے اور مل کر سب نے جھنڈیاں اٹھائیں۔

جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰
پاکستان کا مطلب کیا؟(105)
شاہین روز
14 اگست، 2026۵ مرتبہ پڑھی گئیپاکستان کا مطلب کیا؟(105) سنیں
لکھاری