حارث اپنے والدین کی امیدوں امنگوں اور بڑھاپے کا اکلوتا سہارا تھا۔اعلی تعلیم یافتہ ہونے کی بنا پہ وہ کوئی بھی جاب کر سکتا تھا مگر اس کا ارادہ آرمی میں جانے کا تھا۔
لیکن بیٹا آرمی ہی کیوں کوئی اور جاب کیوں نہیں۔؟
ہمیں تمھاری ضرورت ہے ہمارے بڑھاپے کا واحد سہارا ہو تم۔۔۔
وہ سب ٹھیک ہے امی جان ۔۔ لیکن جس طرح آپ کو میری ضرورت ہے اسی طرح وطن کو بھی میری ضرورت ہے اور میری پہلی ترجیع وطن ہے۔

