موبائل فون بےکار ہے چنٹو
نہ تم اس کو کھیل بناؤ
موبائل سے اب جان چھڑاؤ
کھلے میدان میں دوڑ لگاؤ
کھیلو کودو، پارک میں جاؤ
اپنی صحت خوب بناؤ
اچھے دوستوں کے سنگ بیٹھو
ان کی صحبت کو اپناؤ
صبح سویرے جلدی جاگو
علم و ہنر کے دیپ جلاؤ
وقت کی قیمت جانو چنٹو
غفلت میں نہ عمر گنواؤ
ماں باپ کا کہنا مانو
اچھے بچے بن کر دکھاؤ
کتابوں سے تم دوستی کر لو
دنیا میں اپنا نام کماؤ
