اچھے کام جو ہم کریں
اللہ کو ہم خوش کریں
سچ بولیں اور جھوٹ نہ بولیں
سب کے دل کو کبھی نہ توڑیں
بوڑھوں کی ہم عزت کریں
چھوٹوں سے بھی محبت کریں
بھوکوں کو کھانا کھلائیں
پیاسوں کو پانی پلائیں
ماں باپ کی خدمت کریں
ہر دم نیکی کی نیت کریں
نیکی کا پھل میٹھا ہوتا
دل بھی خوش اور روشن ہوتا
اللہ ہم سے راضی ہوگا
اچھا انجام ہمارا ہوگا
