رنگ برنگے پھول کھلے
خوشبو لے کر ساتھ چلے
لال گلاب اور پیلا پھول
قدرت کے ہیں کتنے انمول
نیلا، جامنی رنگ نرالے
باغ میں لگتے کتنے پیارے
کالی کوئل گیت سنائے
میٹھی میٹھی تان لگائے
پھولوں پر جب ہوا ہے آتی
خوشبو چاروں اور پھیلاتی
سبزے، پھولوں کا نظارہ
کتنا خوب صورت ہے جگ سارا
اللہ کی قدرت ہے پیاری
پھولوں سے مہکے دنیا ساری
