چاہت کا یہ دھارا ہے
خوشیوں کا گہوارہ ہے
سارے کا سارا دیکھو
گاؤں تم پیارا دیکھو
منظر ہر دم چھاؤں کا
چرچا میرے گاؤں کا
دل کش نظارا دیکھو
گاؤں تم پیارا دیکھو
کھیتوں میں کھلیانوں میں
اونچے سب میدانوں میں
فصلیں اور چارا دیکھو
گاؤں تم پیارا دیکھو
سب ہی محنت کر تے ہیں
محنت کا دم بھرتے ہیں
چمکا اک تارا دیکھو
گاؤں تم پیارا دیکھو

