دانیؔ نے اِک بِلّی پالی
نِیلی نِیلی آنکھوں والی!
بُھورے بُھورے بالوں والی
بِستر پر بھی چڑھ جاتی ہے
دانیؔ کے سَنگ سو جاتی ہے!
جَب بھی اُس کو پاس بُلائیں،
مِیاؤں مِیاؤں کرتی آئے
دُودھ اور گوشت مَزے سے کھائے،
خُود کو وہ بَس پَری کہلوائے!

دانی کی بلی سنیں
دانیؔ نے اِک بِلّی پالی
نِیلی نِیلی آنکھوں والی!
بُھورے بُھورے بالوں والی
بِستر پر بھی چڑھ جاتی ہے
دانیؔ کے سَنگ سو جاتی ہے!
جَب بھی اُس کو پاس بُلائیں،
مِیاؤں مِیاؤں کرتی آئے
دُودھ اور گوشت مَزے سے کھائے،
خُود کو وہ بَس پَری کہلوائے!
شاعر
کنزہ فاروق با صلاحیت لکھاری ہیں ، مضامین لکھنے میں خاص مہارت رکھتی ہیں۔ تحقیق اورمضمون نویسی کی صلاحیت سے اِنھوں نے بین الاقوامی سطح پر شہرت پائی ہے ۔ کنزہ فاروق نے متعدد ایورڈز حاصل کیے ہیں۔ ۔اِن کی…