اس لنک پر آپ اِس خوبصورت نظم کی ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔
https://www.facebook.com/reel/1748643219505594
ہم نے کل اک جوکر دیکھا
ساتھ میں اس کے نوکر دیکھا
دونوں بے حد چھیل چھبیلے
چاق و چوبند اور پھرتیلے
کپڑے ان کے تھے چمکیلے
رنگ برنگے اور بھڑکیلے
اک نے پہنی اونچی ٹوپی
د وجے کے سر ایک کنوپی
جوکر کے تن لال بشٹ تھی
آگے سیدھی، پیچھے الٹ تھی
نوکر کی پتلون تھی ڈھیلی
آدھی نیلی آدھی پیلی
جوکر قد میں تھا کچھ لمبا
جیسے کھڑا ہو کوئی کھمبا
نوکر قد میں کچھ چھوٹا تھا
ہاتھ میں سکہ اک کھوٹا تھا
جوکر کا جو پایا اشارہ
جھٹ پٹ نوکر لایا غبارہ
ناک پہ رکھ کر سب کو ہنسایا
بچوں بڑوں کا دل بہلایا
گیند ہوا میں سارے اچھالے
رومالوں سے پرندے نکالے
ٹیڑھی میڑھی شکلیں بنا کے
خود بھی ہنستے سب کو ہنساتے
دونوں اک دوجے کے ساتھی
ایک بنا گھوڑا،دوجا ہاتھی
دونوں نے یوں دھوم مچائی
سب نے مل کر تالی بجائی
