اپنوں پر ظلم ڈھانا ٹھیک نہیں
دل دکھا کر رلانا ٹھیک نہیں
توڑ کر اپنوں سے سبھی ناطے
غیروں سے دل لگانا ٹھیک نہیں
دل میں اپنے کدورتیں رکھ کر
نفرتوں کو بڑھانا ٹھیک نہیں
بے وجہ اپنوں سے خفا رہ کر
صبر کو آزمانا ٹھیک نہیں
روبرو ہی رہو ہمارے تم
ہو کے اوجھل ستانا ٹھیک نہیں
رکھو کامل ہمیشہ عزمُ و یقیں
حوصلہ ہار جانا ٹھیک نہیں
سب وفائیں بھلا کے دل سے امیر
پیار کر کے جتانا ٹھیک نہیں
