🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید
ہمارے سمندر مدد کے لیے پکار رہے ہیں
جماعت ۱ تا ۳جماعت ۴ تا ۶جماعت ۷ تا ۱۰

ہمارے سمندر مدد کے لیے پکار رہے ہیں

غلام شاہد سدھو
غلام شاہد سدھو
20 ستمبر، 2026۳ مرتبہ پڑھی گئی

ہمارے سمندر مدد کے لیے پکار رہے ہیں سنیں

سمندر ہماری زمین کا ایک قیمتی قدرتی خزانہ ہیں۔ یہ بے شمار سمندری جانوروں کا گھر، خوراک اور روزگار کا ذریعہ ہیں۔ سمندر موسم اور آب و ہوا کو متوازن رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

​آج سمندر پلاسٹک کے کچرے، گندے پانی، تیل کی آلودگی، خوراک کی کمی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پلاسٹک اور آلودہ پانی سمندری جانوروں کو نقصان پہنچاتے ہیں، جبکہ بڑھتا ہوا درجہ حرارت مرجانی چٹانوں اور دیگر سمندری حیات کو متاثر کر رہا ہے۔

​سمندر انسانوں کو خوراک اور روزگار فراہم کرتے ہیں۔ بندرگاہیں اور سمندری راستے تجارت کے لیے بہت اہم ہیں۔ مینگرووز اور مرجانی چٹانیں ساحلی علاقوں کو طوفانوں سے بچاتی ہیں، اور طوفانوں سے بچاؤ میں مدد دیتی ہیں۔ سمندر صرف خوراک اور تجارت کا ذریعہ نہیں بلکہ ہمارے سیارے کا توازن بھی برقرار رکھتا ہے۔

​ہم پلاسٹک کا کم استعمال، کچرے کو مناسب جگہ پر پھینکنے اور ساحلوں کی صفائی کے ذریعے سمندروں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ سمندروں کو محفوظ رکھنا صرف ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بھی ضروری ہے۔

​سمندر کو محفوظ رکھنے کے لیے سب سے پہلے ہمیں خود ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ ہم اپنے روزمرہ کے معمولات میں پلاسٹک کا کم استعمال کریں، کچرا سمندر یا ساحل پر نہ پھینکیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔ مینگرووز اور مرجانی چٹانوں کے تحفظ میں مدد کریں۔ ہمیں اپنے خاندان، دوستوں اور اسکول میں بھی دوسروں کو سمندروں کی اہمیت کے بارے میں بتانا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مہم میں شامل ہوں۔

​اگر ہم آج اس سمت میں قدم بڑھائیں تو ہم سمندری حیات اور صاف ماحول کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔ سمندر کی حفاظت دراصل اپنی زمین اور اپنی زندگی کی حفاظت ہے۔

​آئیے مل کر اپنے سمندروں کو بچائیں، کیونکہ سمندر صرف پانی نہیں بلکہ ہماری زندگی، ہماری بقا اور ہمارے مستقبل کا ضامن ہیں۔

غلام شاہد سدھو

لکھاری

غلام شاہد سدھو

غلام شاہد سدھو ، بیکن ہاؤس مین کیمپس بہاول پور میں گریڈ 8 کے طالب علم ہیں