🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید

مستقل سلسلہ

میری بات

کہانی گھر / 14 اگست 2026   / 100 لفظی کہانی مقابلہ

کہانی گھر / 14 اگست 2026 / 100 لفظی کہانی مقابلہ

عبدالرشید فاروقی
عبدالرشید فاروقی
15 اگست، 2026۵۲ مرتبہ پڑھی گئی

السلام علیکم ! کیسے ہیں آپ سب؟

تیرہ اگست کو فیصلہ کیا کہ کہانی گھر میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک مقابلہ منعقد کیا جائے ، وقت بہت کم تھا ۔ آئیڈیا تھا کہ چودہ اگست کے موقع پر سو لفظی کہانیوں کا مقابلہ ہو ، لفظ پورے سو اور مدیر کی طرف سے کسی کہانی کو نہ چھیڑا جائے ، جوں کی توں کہانیاں شائع کی جائیں۔ تابندہ طارق عکس نے یہ ذمہ داری سنبھال لی کہ انھیں ایسے کاموں کا تجربہ ہے۔ بس پھر کیا تھا۔۔۔ کہانیوں کی لائن لگ گئیں۔ آرگنائزر نے بہت محنت کی ۔ تمام کہانیاں پڑھنا ، پرکھنا اور پھر ان کے الفاظ گننا ۔۔۔۔یہ کوئی آسان کام نہیں تھا۔ اس سلسلے میں ایک پیمانہ مقرر کیا گیا۔ اس پر جو کہانیاں سو لفظی ٹھہریں ، وہ سب سے پہلے شائع کی گئیں۔ ان کے علاوہ بھی جو کہانیاں ملیں ، ان سب کو بھی چودہ اگست رات بارہ بجے تک اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی گئی۔ الحمد للہ ! سب کام عمدگی سے انجام پایا۔ آج پندرہ اگست کے دن کہانی گھر میں یوم آزادی کے حوالے سے رونق لگی ہے۔ اس رونق کی ذمہ دار محترمہ تابندہ طارق عکس صاحبہ ہیں۔ ایک اہم بات ! وہ یہ کہ ہر کہانی کے ساتھ اس کے الفاظ کی تعداد لکھ دی گئی ہے۔ سو سے کم الفاظ کو مختصر کہانی کے طور پر شا ئع کیا گیا ہے۔ یہ مقابلے میں شامل نہیں ہوں گی ، صرف حو صلہ افزائی کے طور پر شائع کی گئی ہیں۔ یقین ہے آپ سب کو کہانی گھر کی یہ سرگرمی اچھی لگی ہوگی! ایسے سلسلے آیندہ بھی جاری رکھے جائیں گے، ان شا ء اللہ

آپ اس سرگرمی اور کہانی گھر پر تبصرے ڈیجیٹل آرا میں لائیو لکھ سکتے ہیں۔ تبصرے طویل ہوں تو اقساط میں لکھے جا سکتے ہیں۔ شکریہ۔۔۔۔۔۔۔ فاروقی

عبدالرشید فاروقی

مدیر

عبدالرشید فاروقی

آپ بچوں کے ادب سے سال اُنیس سو تراسی سے منسلک ہیں۔ بے شمار کہانیاں لکھ چکے ہیں۔ تین جاسوسی ناولز ، چار کہانیوں کے مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ قسط وار ناول اِن کے علاوہ ہیں۔ ادب اطفال میں اُستاد جی کے نام