🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید

مستقل سلسلہ

میری بات

میری بات /  اب صرف سات

میری بات / اب صرف سات

عبدالرشید فاروقی
عبدالرشید فاروقی
17 جولائی، 2026۳۰ مرتبہ پڑھی گئی

السلام علیکم دوستو!

کہانی گھر کا سفر جاری و ساری ہے۔ نئے نئے لکھاری دوست اس میں شامل ہو رہے ہیں ، سبسکرائب کر رہے ہیں۔ ان کے دم سے کہانی گھر کی رونق میں اضافہ ہو رہا ہے۔

فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ہر ہفتے صرف سات کہانیاں شامل کی جائیں گی۔ مستقل سلسلے ان کے علاوہ ہوں گے۔ آپ جتنا مختصر لکھیں گے ، اُتنی جلدی آپ کی باری آئے گی۔

نئے موضوعات پر لکھی گئی کہانیوںکو ترجیح بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔ ایک اطلاع یہ ہے کہ کہانی گھر میں '' اِن سے ملیں '' سلسلہ شروع ہو رہا ہے جس میں لکھاری حضرات اپنا تفصیلی تعارف اپنی دو عدد تصاویر کے ساتھ لکھ سکیں گے ( یوں تو ہمارے لکھاریوں کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے ) تصاویر کے حوالے سے سیکورٹی کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

آپ کی ڈیجیٹل آرا میں آپ کہانی گھر کے حوالے سے اچھی بُری رائے ، مشورہ دے سکتے ہیں۔ ہم اسے خوب سے خوب تر بنانے کی اپنی سی سعی کر رہے ہیں۔آپ کہانی گھر میں کہانیاں نہ صرف پڑھ رہے ہیں بلکہ سن بھی رہے ہیں۔ چھوٹے بچے اپنی آواز میں کہانیاں ریکارڈ کرا کر آڈیو فائل اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ غرض وہ سب کرنے کی کوشش ہے جس میں بچوں کو دلچسپی ہو سکتی ہے۔ بچے اپنا تعارف بھی لکھ سکتے ہیں، فوٹو اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

اس بار میری بات بہت خشک اور رُوکھی پھیکی سی ہے! قبول کیجیے گا۔

آپ کا فاروقی

عبدالرشید فاروقی

مدیر

عبدالرشید فاروقی

آپ بچوں کے ادب سے سال اُنیس سو تراسی سے منسلک ہیں۔ بے شمار کہانیاں لکھ چکے ہیں۔ تین جاسوسی ناولز ، چار کہانیوں کے مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ قسط وار ناول اِن کے علاوہ ہیں۔ ادب اطفال میں اُستاد جی کے نام