🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید — پاکستان کا پہلا بچوں کا ڈیجیٹل اردو میگزین 📚 نئی کہانیاں ہر ہفتے شائع ہوتی ہیں ✍️ آپ بھی اپنی کہانی بھیجیں 🌟 کہانی گھر میں خوش آمدید

مستقل سلسلہ

میری بات

میری بات/   کاوش صدیقی ، ایک بہت بڑا لکھاری

میری بات/ کاوش صدیقی ، ایک بہت بڑا لکھاری

عبدالرشید فاروقی
عبدالرشید فاروقی
2 جولائی، 2026۴۹ مرتبہ پڑھی گئی

السلام علیکم !

اچھے دوستو ! کیسے ہیں آپ؟

میرے علاوہ ملک بھر میں بچوں کے لیے بہت سے لکھاری کہانیاں ، نظمیں ، مضامین اور ایسی ہی بہت سی چیزیں دن رات لکھ رہے ہیں، ان لکھاریوں میں کچھ ایسے بھی ہیں جو نہ صرف بچوں کے لیے لکھتے ہیں بلکہ ان کا قلم بڑوں کے لیے بھی چلتا ہے اور کیا خوب چلتا ہے ، من میں آیا کہ یہاں کہانی گھر کے پلیٹ فارم پر اپنے اُن دوستوں کے نام لکھوں اور اُنھیں یاد کروں جو دونوں شعبوں میں لکھتے ہیں اور عرصہ دراز سے لکھ رہے ہیں ، شاید مجھ سے کچھ یا بھہت سے دوستوں کے نام لکھنے سے رہ جائیں، مقصد صرف اتنا ہے کہ اُ ن کو یاد کیا جائے، میں نے جب لکھنا شروع کیا تو ٹوٹ بٹوٹ کراچی میں بہت بڑے بڑے نام بچوں کے لیے لکھا کرتے تھے ، بعض تو آج بھی تواتر سے لکھ رہے ہیں ، ان میں ایک بہت بڑا نام جناب کاوش صدیقی کا ہے ، وہ اُن دنوں بہت زیادہ لکھ رہے تھے ، میں اُن کی کہانیاںبڑے شوق سے پڑھا کرتا تھا ، وہ ہونہار میں بھی لکھا کرتے تھے۔آپ نے اِتنا زیادہ لکھا کہ گننا دشوار رہے گا۔ جناب کاوش صدیقی کا قلم آج بھی بلندیوں پر ہے ، خوب لکھ رہے ہیں اور کیا ہی لکھ رہے ہیں۔ اُن کی کہانیاں ہمارے معاشرے کی جیتی جاگتی تصویریں ہیں، اِن کہانیوں کی زبان عام فہم ہے جیسے گھروں میں موجود کوئی سیانا اپنے بچوں کو کہانیاں سنایا کرتا ہے ، بناوٹی الفاظ کم از کم مجھے تو اُن کی تحریروں میں دکھائی نہیں دیے ، اُن کا ناول میرے پاس آج بھی ہے ، پڑھ کر خوب مزا آیا تھا۔ سرمد کے کردار سے کون واقف نہیں ہے، مجھے کہنے دیجیے کہ آج جس لکھاری کا سکہ بچوں و بڑوں کے ادب میں چل رہا ہے ، وہ یہ یہی سکہ بند لکھاری ہیں۔ ارے ! ارے ! یہ کیا ؟ میری بات کہیں سے کہیں چلی گئی ، بیٹھا تھا کہ ماضی کے دوستوں کو یاد کروں گا ، اُن کے نام یہاں لکھوں گا ، اپنی محبت کا اظہار کروں گا لیکن اُونٹ تو کسی اور ہی کروٹ بیٹھ گیا۔ چلیں، خیر ہے! یہ کروٹ بھی اعلا ہے اور مذکورہ شخصیت بھی اُتنی ہی اعلا ہے۔ اُن کے ناولوں کی بابت سوشل میڈیا سے معلوم ہوتا رہتا ہے ، اُن سے ابھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ، فون سے پہلے بالمشافہ ملاقات کا قصد کیا ہوا ہے میں۔ میری بات ختم ہونے کے قریب ہے ، اگرچہ آج زیادہ طویل ہوگئی ہے، میری بات میں ، میری ایک بات نوٹ کر لیجئے کہ آیندہ بھی کسی نہ کسی سینیئر لکھاری کا تذکرہ یہاں ہوتا رہے گا ، مقصد کچھ نہیں ، صرف اتنا کہ مجھے اپنے دوستوں سے بہت محبت ہے ، آپ جانتے ہیں کہ جن سے محبت ہوتی ہے ، اُنھیں یاد تو کیا ہی جاتا ہے۔چلتے چلتے ایک بات اور، وہ یہ کہ کہانی گھر میں پاکستانی ادیبوں کے انٹرویوز بھی جلد ہی شروع ہوں گے ، ان شا ء اللہ۔ آپ کہانی گھر میں تین سو الفاظ تک کی کہانی لائیو بھی لکھ سکتے ہیں ، آپ بھی لکھیں سیکشن میں ، اُس سے زیادہ الفاظ ہونے کی صورت میں آپ کہانی ای میل کیجئے گا یا دوسرا طریقہ اختیار کیجئے گا۔۔۔وہ دوسر طریقہ کیا ہے، یہ تو آپ کو خود ہی سوچنا ہوگا۔

اب اجازت دیجیے کہ آج روٹین سے ہٹ کر میری بات لکھی گئی ہے ، اللہ حافظ

عبدالرشید فاروقی

عبدالرشید فاروقی

مدیر

عبدالرشید فاروقی

آپ بچوں کے ادب سے سال اُنیس سو تراسی سے منسلک ہیں۔ بے شمار کہانیاں لکھ چکے ہیں۔ تین جاسوسی ناولز ، چار کہانیوں کے مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ قسط وار ناول اِن کے علاوہ ہیں۔ ادب اطفال میں اُستاد جی کے نام